قومی زبان

دعوتوں میں شاعری

دعوتوں میں شاعری اب ہو گئی ہے رسم عام یوں بھی شاعر سے لیا جاتا ہے اکثر انتقام پہلے کھانا اس کو کھلواتے ہیں بھوکے کی طرح پھر اسے کرتے ہیں استعمال میٹھے کی طرح سنیے اک صاحب کا قصہ جو بڑے فن کار ہیں ہاں مگر تھوڑے سے دعوت خور و دنیا دار ہیں ایک دعوت میں انہیں گانا بھی تھا کھانے کے ...

مزید پڑھیے

یا رب مرے نصیب میں اکل حلال ہو

یا رب مرے نصیب میں اکل حلال ہو کھانے کو قورمہ ہو کھلانے کو دال ہو لے کر برات کون سپر ہائی وے پہ جائے ایسی بھی کیا خوشی کہ سڑک پر وصال ہو جلدی میں منہ سے لفظ جمالو نکل گیا کہنا یہ چاہتا تھا کہ تم مہ جمال ہو عورت کو چاہئے کہ عدالت کا رخ کرے جب آدمی کو صرف خدا کا خیال ہو اک بار ہم ...

مزید پڑھیے

ایلیٹس گرلز کالج اور کل پاک و ہند مشاعرہ

ایک ایسے دور میں اقدار پر جب ہے سوال محفل شعر و ادب کرنا ہے اک امر محال محفل شعر و سخن اور وہ بھی انٹرنیشنل ہے انہی کا کام جن سے اب بھی زندہ ہے غزل ہے ادب زندہ کہ کچھ ''خدام'' ایسے اب بھی ہیں خدمت اردو کو جن کے پاس پیسے اب بھی ہیں یہ ادارے بھی نہ کرتے کام اگر فانوس کا کچھ نہ پوچھو ...

مزید پڑھیے

میں نے کہا کہ شہر کے حق میں دعا کرو

میں نے کہا کہ شہر کے حق میں دعا کرو اس نے کہا کہ بات غلط مت کہا کرو میں نے کہا کہ رات سے بجلی بھی بند ہے اس نے کہا کہ ہاتھ سے پنکھا جھلا کرو میں نے کہا کہ شہر میں پانی کا قحط ہے اس نے کہا کہ پیپسی کولا پیا کرو میں نے کہا کہ کار ڈکیتوں نے چھین لی اس نے کہا کہ اچھا ہے پیدل چلا کرو میں ...

مزید پڑھیے

پٹاخہ

اگرچہ پورا مسلمان تو نہیں لیکن میں اپنے دین سے رشتہ تو جوڑ سکتا ہوں نماز و روزہ و حج و زکوٰۃ کچھ نہ سہی شب برات پٹاخہ تو چھوڑ سکتا ہوں

مزید پڑھیے

نہ جانے کیسی محبت کے وعدے رات جلے

نہ جانے کیسی محبت کے وعدے رات جلے جلا جو خط تو سکھی میرے دونوں ہاتھ جلے گزارا دن جو اداسی میں شام کہنے لگی بہت اکیلی ہوں میں کوئی میرے ساتھ جلے پلٹ کے حال نہ پوچھا فریب کاروں نے یہ دل کے ساتھ مرے ایک اور گھات جلے گنوا کے بیٹھی ہوں میں آج اپنا صبر و قرار کہ ساتھ چاند کے میری تو ...

مزید پڑھیے

آپ جب بھی کبھی مسکرانے لگے

آپ جب بھی کبھی مسکرانے لگے درد جتنے تھے میرے سہانے لگے رات پوری کھڑی ہے ابھی صحن میں تارے مجھ کو ابھی سے جگانے لگے خواب جلتے ہوئے رکھ دیے راہ پر بے سہارا تھے وہ سب ٹھکانے لگے اس قدر جان کو ہو رہا تھا ملال آپ روٹھے نہیں ہم منانے لگے اب کے شاید وہ آئے گا اس شہر میں بام پر ہم دئے ...

مزید پڑھیے
صفحہ 4456 سے 6203