قومی زبان

وہ سر خوشی دے کہ زندگی کو شباب سے بہرہ یاب کر دے

وہ سر خوشی دے کہ زندگی کو شباب سے بہرہ یاب کر دے مرے خیالوں میں رنگ بھر دے مرے لہو کو شراب کر دے حقیقتیں آشکار کر دے صداقتیں بے حجاب کر دے ہر ایک ذرہ یہ کہہ رہا ہے کہ آ مجھے آفتاب کر دے یہ خواب کیا ہے یہ زشت کیا ہے جہاں کی اصلی سرشت کیا ہے بڑا مزا ہو تمام چہرے اگر کوئی بے نقاب کر ...

مزید پڑھیے

آ ہی گیا وہ مجھ کو لحد میں اتارنے

آ ہی گیا وہ مجھ کو لحد میں اتارنے غفلت ذرا نہ کی مرے غفلت شعار نے او بے نصیب دن کے تصور سے خوش نہ ہو چولا بدل لیا ہے شب انتظار نے اب تک اسیر دام فریب حیات ہوں مجھ کو بھلا دیا مرے پروردگار نے نوحہ گروں کو بھی ہے گلا بیٹھنے کی فکر جاتا ہوں آپ اپنی اجل کو پکارنے دیکھا نہ کاروبار ...

مزید پڑھیے

دل سے ترا خیال نہ جائے تو کیا کروں

دل سے ترا خیال نہ جائے تو کیا کروں میں کیا کروں کوئی نہ بتائے تو کیا کروں امید دل نشیں سہی دنیا حسیں سہی تیرے بغیر کچھ بھی نہ بھائے تو کیا کروں دل کو خدا کی یاد تلے بھی دبا چکا کم بخت پھر بھی چین نہ پائے تو کیا کروں دن ہو کہ رات ایک ملاقات کی ہے بات اتنی سی بات بھی نہ بن آئے تو کیا ...

مزید پڑھیے

کوئی دوا نہ دے سکے مشورۂ دعا دیا

کوئی دوا نہ دے سکے مشورۂ دعا دیا چارہ گروں نے اور بھی درد دل کا بڑھا دیا دونوں کو دے کے صورتیں ساتھ ہی آئنہ دیا عشق بسورنے لگا حسن نے مسکرا دیا ذوق نگاہ کے سوا شوق گناہ کے سوا مجھ کو بتوں سے کیا ملا مجھ کو خدا نے کیا دیا تھی نہ خزاں کی روک تھام دامن اختیار میں ہم نے بھری بہار میں ...

مزید پڑھیے

کیوں ہجر کے شکوے کرتا ہے کیوں درد کے رونے روتا ہے

کیوں ہجر کے شکوے کرتا ہے کیوں درد کے رونے روتا ہے اب عشق کیا تو صبر بھی کر اس میں تو یہی کچھ ہوتا ہے آغاز مصیبت ہوتا ہے اپنے ہی دل کی شامت سے آنکھوں میں پھول کھلاتا ہے تلووں میں کانٹے بوتا ہے احباب کا شکوہ کیا کیجئے خود ظاہر و باطن ایک نہیں لب اوپر اوپر ہنستے ہیں دل اندر اندر ...

مزید پڑھیے

زندگی کا لطف بھی آ جائے گا

زندگی کا لطف بھی آ جائے گا زندگانی ہے تو دیکھا جائے گا جس طرح لکڑی کو کھا جاتا ہے گھن رفتہ رفتہ غم مجھے کھا جائے گا حشر کے دن میری چپ کا ماجرا کچھ نہ کچھ تم سے بھی پوچھا جائے گا مسکرا کر منہ چڑا کر گھور کر جا رہے ہو خیر دیکھا جائے گا کر دیا ہے تم نے دل کو مطمئن دیکھ لینا سخت ...

مزید پڑھیے

آخر ایک دن شاد کرو گے

آخر ایک دن شاد کرو گے میرا گھر آباد کرو گے پیار کی باتیں وصل کی راتیں یاد کرو گے یاد کرو گے کس دل سے آباد کیا تھا کس دل سے برباد کرو گے میں نے اپنی قیمت کہہ دی تم بھی کچھ ارشاد کرو گے زر کے بندو عقل کے اندھو تم کیا مجھ کو شاد کرو گے جب مجھ کو چپ لگ جائے گی پھر تم بھی فریاد کرو ...

مزید پڑھیے

کسی کے روبرو بیٹھا رہا میں بے زباں ہو کر

کسی کے روبرو بیٹھا رہا میں بے زباں ہو کر مری آنکھوں سے حسرت پھوٹ نکلی داستاں ہو کر خدا حافظ کسی کے راز الفت کا خدا حافظ خیال آتے ہی اب تو دل دھڑکتا ہے فغاں ہو کر پیا آب بقا اے خضر اب تاثیر بھی دیکھو قیامت تک رہو پابند عمر جاوداں ہو کر یکایک وہ مریض غم کی صورت کا بدل جانا وہ رو ...

مزید پڑھیے

نہ کر دل جوئی اے صیاد میری

نہ کر دل جوئی اے صیاد میری کہ فطرت ہے بہت آزاد میری اسیری سے رہائی پانے والو تمہیں پہنچے مبارک باد میری سہارا کیوں لیا تھا ناخدا کا خدا بھی کیوں کرے امداد میری بھلا دو مجھ کو لیکن یاد رکھنا ستائے گی تمہیں بھی یاد میری فرشتے کیا مرتب کر سکیں گے بہت بے ربط ہے روداد میری پسند ...

مزید پڑھیے

مٹنے والی حسرتیں ایجاد کر لیتا ہوں میں

مٹنے والی حسرتیں ایجاد کر لیتا ہوں میں جب بھی چاہوں اک جہاں آباد کر لیتا ہوں میں مجھ کو ان مجبوریوں پر بھی ہے اتنا اختیار آہ بھر لیتا ہوں میں فریاد کر لیتا ہوں میں حسن بے چارہ تو ہو جاتا ہے اکثر مہرباں پھر اسے آمادۂ بیداد کر لیتا ہوں میں تو نہیں کہتا مگر دیکھ او وفا نا ...

مزید پڑھیے
صفحہ 4048 سے 6203