قومی زبان

میرے بچوں کی ہنسی

میرے بچوں کی ہنسی قلقل مینا جیسے جیسے نغمہ ہو کسی جھرنے کا جیسے دوشیزہ کے پائل کی جھنک جیسے کلیوں کے چٹکنے کی صدا جیسے رفتار صبا جیسے خنداں ہو سحر جیسے محبوب کی الفت کی نظر ان کی معصوم ہنسی عیش انگیز سکوں مجھ کو عطا کرتی ہے میرا ہر درد مٹا دیتی ہے غم آفاق بھلا دیتی ہے میرے بچوں کی ...

مزید پڑھیے

ہیں گردشیں بھی رواں بخت کے ستارے میں

ہیں گردشیں بھی رواں بخت کے ستارے میں تباہ میں ہی نہیں وہ بھی ہے خسارے میں نگاہ پھیر لی اس نے چھپا لیے آنسو مگر بلا کی کشش تھی اس اک نظارے میں تلاطموں کی صفت عشق میں رہی ہر دم سفینہ دل کا مسلسل ہے تیز دھارے میں جلا سکے جو دل و جاں وہی نظر قاتل وگرنہ سوز و تپش ہے کہاں شرارے ...

مزید پڑھیے

عروج اس کے لیے تھا زوال میرے لیے

عروج اس کے لیے تھا زوال میرے لیے نظر نظر میں رہا اک سوال میرے لیے حقیقتیں سبھی منسوب ان کے ناموں سے سراب خواب تصور خیال میرے لیے میں اک پرندہ ہوں مصروف رزق کی خاطر ادھر ہیں اہل نشیمن نڈھال میرے لیے دیار غیر میں شام و سحر اذیت ہے دیار دل میں ٹھہرنا محال میرے لیے میں اپنے حصے کی ...

مزید پڑھیے

ہنگام رخصت

اشک دو چار بہا لوں تو چلے جائیے گا آتش دل کو بجھا لوں تو چلے جائیے گا حسرت دید مٹا لوں تو چلے جائیے گا حسن کو دل میں بسا لوں تو چلے جائیے گا حوصلہ غم کا بڑھا لوں تو چلے جائیے گا مرگ کو زیست بنا لوں تو چلے جائیے گا خاطر دوست کے عنواں کی وضاحت کر کے اک ذرا دل کو منا لوں تو چلے جائیے ...

مزید پڑھیے

تو اپنے جیسا اچھوتا خیال دے مجھ کو

تو اپنے جیسا اچھوتا خیال دے مجھ کو میں تیرا عکس ہوں اپنا جمال دے مجھ کو میں ٹوٹ جاؤں گی لیکن نہ جھک سکوں گی کبھی مجال ہے کسی پیکر میں ڈھال دے مجھ کو میں اپنے دل سے مٹاؤں گی تیری یاد مگر تو اپنے ذہن سے پہلے نکال دے مجھ کو میں سنگ کوہ کی مانند ہوں نہ بکھروں گی نہ ہو یقیں جو تجھے تو ...

مزید پڑھیے

مایا جال نہ توڑا جائے

مایا جال نہ توڑا جائے لوبھی من مجھ کو ترسائے مل جائے تو روگ ہے دنیا مل نہ سکے تو من للچائے میرے آنسو ان کا دامن ریت پہ جھرنا سوکھا جائے شیشے کے محلوں میں ہر دم کانچ کی چوڑی کھنکی جائے پیار محبت رشتے ناطے ثانیؔ کوئی کام نہ آئے

مزید پڑھیے

اے سنگ راہ آبلہ پائی نہ دے مجھے

اے سنگ راہ آبلہ پائی نہ دے مجھے ایسا نہ ہو کہ راہ سجھائی نہ دے مجھے سطح شعور پر ہے مرے شور اس قدر اب نغمۂ ضمیر سنائی نہ دے مجھے انسانیت کا جام جہاں پاش پاش ہو اللہ میرے ایسی خدائی نہ دے مجھے رنگینیاں شباب کی اتنی ہیں دل فریب بالوں پہ آتی دھوپ دکھائی نہ دے مجھے ترک تعلقات پہ ...

مزید پڑھیے

آبلہ پائی ہے محرومی ہے رسوائی ہے

آبلہ پائی ہے محرومی ہے رسوائی ہے اس بت ناز کا دل پھر بھی تمنائی ہے میری آنکھوں سے ٹپکتے ہیں لہو کے آنسو آج بے لوث محبت کی بھی رسوائی ہے لب پہ پھر نام وہی حسن وہی آنکھوں میں اے دل زار یہی تیری شکیبائی ہے مضحکہ خیز ہے انداز تکلم ان کا مئے الفت مگر آنکھوں میں اتر آئی ہے ثانیؔ زار ...

مزید پڑھیے

مجھ پر سرور چھا گیا بادۂ دل نواز سے

مجھ پر سرور چھا گیا بادۂ دل نواز سے دنیا مری بدل گئی ایک نگاہ ناز سے آنکھ میں گر نہ آ سکے دل تو مقام ہے ترا خلوت دل میں آ کبھی اپنے حریم ناز سے ساقیٔ مہرباں پلا بادۂ معرفت اثر مست بنا کے دے خبر حسن ازل کے راز سے دیکھ نگاہ شوق سے حسن و جمال کا جہاں جلوہ ہی جلوہ چار سو حسن نظر نواز ...

مزید پڑھیے

کسی کی یاد رنگیں میں ہے یہ دل بیقرار اب تک

کسی کی یاد رنگیں میں ہے یہ دل بیقرار اب تک رہین شوق بے پایاں ہے چشم انتظار اب تک انہیں اپنا بتاتا ہے انہیں اپنا سمجھتا ہے فریب زندگی ہے یہ دل دیوانہ وار اب تک جنہیں احساس بھی شاید نہ ہو جذبات الفت کا یہ میرا سادہ دل ان پر ہے سو جاں سے نثار اب تک نہیں ممکن کہ صحرا کو بھلا دوں لطف ...

مزید پڑھیے
صفحہ 242 سے 6203