قومی زبان

خودکشی

رحیم اللہ ہوا اچھا تو اس نے یہ دیکھا ہو چکی ہے ''پارٹیشن'' گئے کچھ بھاگ اور کچھ مر چکے ہیں نہ نیتا سنگھ باقی ہے نہ بھیشن سنے اس داستاں کے جب فسانے تو غصے نے بنایا اس کو مجنوں تڑپ اٹھا کہ لے کیسے وہ بدلہ پیے ان کافروں کا کس طرح خوں نہ کیوں کہلا سکا وہ مرد غازی نہ جب یہ مل سکا وہ خوب ...

مزید پڑھیے

چور کی دعا

اے خالق ہر ارض و سما وقت دعا ہے بندے پہ ترے آج عجب وقت پڑا ہے پہلے بھی ہر آفت سے مجھے تو نے بچایا دائم رہا مجھ پہ ترے الطاف کا سایہ سچ تو یہ ہے کتوں کو سلا رکھتا ہے تو ہی میرے لیے دروازہ کھلا رکھتا ہے تو ہی انصاف کے پنجے سے مجھے تو نے چھڑایا اور دام حوالات میں اوروں کو پھنسایا نامی ...

مزید پڑھیے

پیر اور مرید

کھٹ کھٹ کھٹ در پہ کھڑا ہے کب سے آپ کا دیوانہ جنت کا دروازہ کھولیے مولانا چاند ہے آدھی رات حسیں ہے دیکھنے والا کوئی نہیں ہے لایا ہے اک 'چیز' مرید مستانہ جنت کا دروازہ کھولیے مولانا شیطانی کے داؤ چلا کے لایا ہوں اک حور بھگا کے رکھ لیجے آغوش میں میرا نذرانہ جنت کا دروازہ کھولیے ...

مزید پڑھیے

خرگوشوں کی غزل

کوئی شکاری بار بار بن میں ہمارے آئے کیوں؟ چونکیں گے ہم ہزار بار کوئی ہمیں ڈرائے کیوں؟ گھر نہیں، جھونپڑی نہیں کٹیا نہیں مکاں نہیں؟ بیٹھے ہیں جنگلوں میں ہم کوئی ہمیں بھگائے کیوں؟ کان کھڑے نہ کیوں کریں گھاس میں کیوں نہ ہم چھپیں کھٹکا ذرا بھی ہو اگر کوئی ٹھٹک نہ جائے کیوں؟ بن میں ...

مزید پڑھیے

بورڈ آف انٹریو

کتا کیوں اپنی دم دباتا ہے کتنے میں ایک بندر آتا ہے آسماں پر ستارے کتنے ہیں شہر میں غم کے مارے کتنے ہیں تھوبڑی پور میں کتنے مالی ہیں شہر میں کے مکان خالی ہیں آج کیا بھاؤ ہے بتاشے کا کیٹسؔ کا وزن کتنے ماشے تھا لانگؔ فیلو کی کتنی ٹانگیں تھیں صبح مرغے نے کتنی بانگیں دیں اردو ناول میں ...

مزید پڑھیے

راشدہ باجی اور ایک لڑکی

راشدہ باجی نے چپ سے منہ پر مرے ایک تھپڑ جو مارا تو میں ہنس پڑی دے کے پھر ایک گھونسا انہوں نے کہا کان کھینچوں تمہارا تو میں ہنس پڑی سب دلیلیں جو ان کی تھیں معقول تھیں اور مجھے پیٹنے میں وہ مشغول تھیں بھوکی اک بکری چپکے سے جب چر گئی آ کے ان کا غرارہ تو میں ہنس پڑی ان کا برقع بندریا کو ...

مزید پڑھیے

بچوں کا خط چچا خرو شچوف اور ماموں کینڈی

اے چچا خرو شچوف اے ماموں کینڈی السلام ایک ہی خط ہے یہ ماموں اور چچا دونوں کے نام آپ دونوں کا ادب کرنا ہمارا فرض ہے پھر بھی سن لیجے جو چھوٹی سی ہماری عرض ہے آپ دونوں ہیں بہادر سورما کیا اس میں شک ایک بادل کی گرج ہے ایک شعلے کی لپک آپ دونوں کے بیاں سن سن کے ڈر جاتے ہیں ہم دھم سے آ گرتے ...

مزید پڑھیے

مارو نہ ہمیں ڈیڈی

مارو نہ ہمیں ڈیڈی بچپن کا زمانہ ہے موسم ہے یہ ہنسنے کا ہنس ہنس کے بتانا ہے چھوٹے سے یہ بچے ہیں اور اتنی بڑی لکڑی شیطان کی یہ خالہ ہاتھوں میں ہے کیوں پکڑی اک دن اسی لکڑی کو چولھے میں جلانا ہے مارو نہ ہمیں ڈیڈی بچپن کا زمانہ ہے صوفوں پہ اگر ناچیں ڈیڈی ہمیں مت روکو کچھ اپنی بھی عزت ہے ...

مزید پڑھیے

تو میں کیا کروں

سکندر نے پورس سے کی تھی لڑائی جو کی تھی لڑائی تو میں کیا کروں جو کورو نے پانڈو سے کی ہاتھا پائی جو کی ہاتھا پائی تو میں کیا کروں جو پی یو ٹی پٹ ہے تو بی یو ٹی بٹ ہے زمانے کا دستور کتنا الٹ ہے پڑھاتے ہیں سب مجھ کو الٹی پڑھائی ہے الٹی پڑھائی تو میں کیا کروں ہے جاہل گھسیٹا مگر کھائے ...

مزید پڑھیے
صفحہ 1764 سے 6203