قومی زبان

دلوں میں خوف کے چولھے کی آگ ٹھنڈی ہو

دلوں میں خوف کے چولھے کی آگ ٹھنڈی ہو کبھی نہ ملنے ملانے کی آگ ٹھنڈی ہو ہم ایک ساتھ اٹھا لائے تھے یہ ہجر کی آگ خدا کرے، ترے حصے کی آگ ٹھنڈی ہو پگھل رہے ہیں ہم اک فاصلے پہ بیٹھے ہوئے گلے لگو کہ یہ سینے کی آگ ٹھنڈی ہو پکارتا ہے مجھے کیوں ابھی سے دوسرا عشق ابھی تو فکر ہے پہلے کی آگ ...

مزید پڑھیے

یہ جو چار دن کی تھی زندگی اسے تیرے نام نہ کر سکا

یہ جو چار دن کی تھی زندگی اسے تیرے نام نہ کر سکا مجھے رنج ہے ترے شہر میں یہ سفر تمام نہ کر سکا ترے راستے میں رواں دواں، رہا تیرے گرد و غبار میں تجھے ڈھونڈتے تجھے چھانتے میں کہیں قیام نہ کر سکا میں اس آدمی سے تھا ہم کلام کہ جو چھا گیا مرے چار سو اسے دل پہ لینا نہ دوستو، میں اگر سلام ...

مزید پڑھیے

کار جنوں کی حالتیں، کار خدا خیال کر

کار جنوں کی حالتیں، کار خدا خیال کر عشق کا میں جواب ہوں، اور کوئی سوال کر اتنا تو مان رکھ مرا، ہجر کا درد چکھ ذرا مجھ کو ترا ملال ہے، تو بھی مرا ملال کر وقت کے انہدام میں، دل کی کتاب دب گئی جانے کہاں لکھا تھا تو، سوچتا ہوں نکال کر خواب میں خواب گھولنا، مہنگا پڑا ہے دوستو خواب ...

مزید پڑھیے

بنا ہوا ہے ہمارا کسی بہانے سے

بنا ہوا ہے ہمارا کسی بہانے سے بچھڑ نہ جائے کہیں دوست آزمانے سے گلے لگا کے مجھے پوچھ مسئلہ کیا ہے میں ڈر رہا ہوں تجھے حال دل سنانے سے کوئی ہنر کوئی قسمت نہیں چلی بھائی! بنے ہیں کام مرے ہاں میں ہاں ملانے سے

مزید پڑھیے

مانوس روشنی ہوئی میرے مکان سے

مانوس روشنی ہوئی میرے مکان سے وہ جسم جب نکل گیا ریشم کے تھان سے تم میں سے کون کون مجھے یہ بتائے گا اترا ہے کون میرے لئے آسمان سے تجھ آنکھ سے جھلکتا تھا احساس زندگی میں دیکھتا رہا ہوں تجھے خاکدان سے

مزید پڑھیے

برف پگھلی تو راستہ نکلا

برف پگھلی تو راستہ نکلا پھر سے ملنے کا سلسلہ نکلا پھر وہ لوٹ آئی زندگی کی طرف میرے ہونٹوں سے شکریہ نکلا تجھ سے کہنا تھا حال دل لیکن تو بھی اے دوست آئنا نکلا

مزید پڑھیے

تو کوئی خواب نہیں جس سے کنارا کر لیں

تو کوئی خواب نہیں جس سے کنارا کر لیں کیوں نہ پہلے سے تعلق پہ گزارا کر لیں ایسی وحشت ہے کہ کمرے میں پڑے سوچتے ہیں کھولیں کھڑکی کوئی منظر ہی گوارا کر لیں حاصل وصل سے دل کش ہے میاں خواہش وصل ہجر درپیش جو ہے، اس پہ گزارا کر لیں ہم نے تاخیر سے سیکھے ہیں محبت کے اصول ہم پہ لازم ہے، ترا ...

مزید پڑھیے

کتنے خواب سمیٹے کوئی کتنے درد کمائے گا

کتنے خواب سمیٹے کوئی کتنے درد کمائے گا پیمانے کی حد ہوتی ہے آخر بھر ہی جائے گا آدھے گھر میں میں ہوتا ہوں آدھے گھر میں تنہائی کون سی چیز کہاں رکھ دی ہے کون مجھے بتلائے گا پیار اک ایسا کاسہ ہے جس کی گہرائی مت پوچھو جتنے سکے ڈالو گے اتنا خالی رہ جائے گا

مزید پڑھیے

ایک دو خواب اگر دیکھ لیے جائیں گے

ایک دو خواب اگر دیکھ لیے جائیں گے ایسا لگتا ہے کہ ہم لوگ جئے جائیں گے زندگی ہم کو محبت کی اجازت دے دے حسب توفیق ترا شکر کئے جائیں گے کھڑکیاں اس لئے کمرے کی نہیں کھولتا میں یہ پرندے تو یہاں شور کئے جائیں گے اس لئے چوم کے جاتا ہے وہ میری آنکھیں یہ وہ آنکھیں ہیں جنہیں اشک دیے جائیں ...

مزید پڑھیے

تجھ کو بتائیں کس طرح، بیٹھے ہیں کیسے حال میں

تجھ کو بتائیں کس طرح، بیٹھے ہیں کیسے حال میں دنیا میں ایسا کیا ہے جو، آتا نہیں وبال میں ڈھونڈتے پھر رہے ہیں ہم ایسے شکاری ہاتھ کو ارض و سما کی وسعتیں، قید ہوں جس کے جال میں پہلے وہ میرا خواب تھا، اب تو میں اس کا خواب ہوں مجھ کو بتا اے زندگی! کون ہے کس کی چال میں شہر سے شہر کا سفر، ...

مزید پڑھیے
صفحہ 1683 سے 6203