قومی زبان

سینٹ کی کجلے کی اور غازے کی گلکاری کے بعد

سینٹ کی کجلے کی اور غازے کی گلکاری کے بعد وہ حسیں لگتی ہے لیکن کتنی تیاری کے بعد مدتوں کے بعد اس کو دیکھ کر ایسا لگا جیسے روزہ دار کی حالت ہو افطاری کے بعد باندھ کر صحرا نظر آئے ہے یوں نوشہ میاں جس طرح مجرم دکھائی دے گرفتاری کے بعد ہیروئن پچپن برس کی ہو چکیں تو غم نہیں اب گلو ...

مزید پڑھیے

پاگل لڑکی

فاخرہ تو پاگل تھی فیشنوں کے چکر میں یوں فریب کھا بیٹھی رنگ گورا کرنے کی ہر دوا منگا بیٹھی تھی دوا جو کھانے کی وہ دوا لگا بیٹھی جو دوا لگانی تھی اس دوا کو کھا بیٹھی اور اس حماقت میں اپنی جاں گنوا بیٹھی فاخرہ تو پاگل تھی

مزید پڑھیے

ڈش انٹینا

جناب شیخ اپنے وعظ میں روزانہ برسوں سے سنائے جا رہے ہیں ایک ہی افسانہ برسوں سے ڈش انٹینا کے رستے روز آتی ہیں مرے گھر میں وہ حوریں جن کے چکر میں ہیں یہ مولانا برسوں سے

مزید پڑھیے

منے کا بستہ

منے پر ہے اتنا بوجھ کتابوں کا بے چارے کو چلنے میں دشواری ہے اس کا بستہ دیکھ کے ایسے لگتا ہے پی۔ایچ۔ڈی سے آگے کی تیاری ہے

مزید پڑھیے

جدید ترین آدمی نامہ

راکٹ اڑا رہا ہے سو ہے وہ بھی آدمی موٹر چلا رہا ہے سو ہے وہ بھی آدمی بس میں جو جا رہا ہے سو ہے وہ بھی آدمی پیڈل گھما رہا ہے سو ہے وہ بھی آدمی پیدل جو آ رہا ہے سو ہے وہ بھی آدمی پبلک سے جس نے ووٹ لیا وہ بھی آدمی رشوت کا جس نے نوٹ لیا وہ بھی آدمی ''لنڈے'' کا جس نے کوٹ لیا وہ بھی آدمی ''چرغا'' ...

مزید پڑھیے

جہاں سلطانہ پڑھتی تھی

وہ اس کالج کی شہزادی تھی اور شاہانہ پڑھتی تھی وہ بے باکانہ آتی تھی وہ بے باکانہ پڑھتی تھی بڑے مشکل سبق تھے جن کو وہ روزانہ پڑھتی تھی وہ لڑکی تھی مگر مضمون سب مردانہ پڑھتی تھی یہی کالج ہے وہ ہم دم جہاں سلطانہ پڑھتی تھی کلاسوں میں ہمیشہ دیر سے وہ آیا کرتی تھی کتابوں کے تلے فلمی ...

مزید پڑھیے

موٹر رکشا

بیٹھ کر ایک بار رکشے میں پھر نہ بیٹھے گا یار رکشے میں آج کل ہو رہا ہے زوروں پر حسن کا کاروبار رکشے میں دے حسینوں کو کار سے تشبیہ کر ہمارا شمار رکشے میں آ رہا ہے مشاعرے کے لئے شاعر نامدار رکشے میں ہے جہاں دو کا بیٹھنا مشکل یہ بٹھاتے ہیں چار رکشے میں شاہراہوں پہ روز ہوتے ...

مزید پڑھیے

شادی کے جو افسانے ہیں رنگین بہت ہیں

شادی کے جو افسانے ہیں رنگین بہت ہیں لیکن جو حقائق ہیں وہ سنگین بہت ہیں ابلیس بچارے ہی کو بے کار نہ کوسو انسان کے اندر بھی شیاطین بہت ہیں بخشیش کی صورت انہیں دیتے رہو رشوت سرکار کے دفتر میں مساکین بہت ہیں اس دور کے مردوں کی جو کی شکل شماری ثابت ہوا دنیا میں خواتین بہت ہیں جب ...

مزید پڑھیے

بجٹ کی کئی سختیاں اور بھی ہیں

بجٹ کی کئی سختیاں اور بھی ہیں ''ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں'' بظاہر تو یہ اک عوامی بجٹ ہے مگر اس میں کچھ خوبیاں اور بھی ہیں نہیں چل سکی اک سفارش تو کیا غم نہ گھبرا مرے مہرباں اور بھی ہیں فقط ایک بل ہی نہیں ڈاکٹر کا دواؤں کی کچھ پرچیاں اور بھی ہیں نہ اترا اگر بچ گیا حادثے ...

مزید پڑھیے
صفحہ 1170 سے 6203