پکارتا ہوں میں الامان الامان اللہ
پکارتا ہوں میں الامان الامان اللہ
بچا لے میرے یقین اللہ کی جان اللہ
وہ جن کو تو نے عطا کیا ہے جہان اللہ
بنا رہے ہیں ترے لیے ہی مکان اللہ
وہ یاد آتا ہے صرف یاروں کے پوچھنے پر
تو یاد آتا ہے صرف وقت اذان اللہ
ترے تغافل کی ہی بدولت ہوں آج جو ہوں
مجھے کوئی جنم ذات کافر نہ جان اللہ
میں جب وہ جنت بھی چھوڑ آیا تو دنیا کیا ہے
لے میں چلا تو سنبھال اپنا جہان اللہ