سچ
ازل سے اس کی سلطنت کو کوئی مانتا نہیں جو دل میں آ کے جھانک لے تو جیسے جانتا نہیں پر اب تو مان جھوٹ کی نفی نہ کر نفی نہ کر کہ جھوٹ ہے سچ کی ساری سلطنت کا واسطہ نفی نہ کر کہ جھوٹ ہے نطق پر خطاب میں آب و خاک و باد میں معاملے مکالمے تکلفات و حادثے میں دوست یار مہرباں کھیت کھیت رینگتا ہے ...