پت جھڑ کی ایک صبح کمار پاشی 07 ستمبر 2020 شیئر کریں سوکھی دھرتی پہ چپ چپ برسنے لگیں نیم کی پتیاں نیچے جھکنے لگا نیلگوں آسماں نام لے کر مرا دور سے جیسے کوئی بلانے لگا یاد آنے لگا ایک گزرا ہوا دن امیدوں بھرا ہلکے ہلکے سے رنگوں میں چلنے لگی دور کے شہر کی ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا