پرواز

تم نے کہا
آسمان پر اک ذرا پتھر تو اٹھا کر دیکھو یارو
یہ حوصلہ اور ہمت کی نصیحت
اٹھا کر تو دیکھا تھا ہم نے بھی یارو
بتاؤں تمہیں کیا ہوا
یہ پتھر تو مجھ پر ہی آ گرا
چوٹ لگی
کہاں کہاں لگی
کس طرح لگی
میں تو لہولہان ہو گئی ہوں
اور بے جان بھی ہو گئی ہوں
اور اب اک میری بھی سنو
ہر مشورے پر عمل کرنے سے پہلے
اپنے کمزور بازوؤں کے ساتھ
زمین کی سختی اور
آسماں کی دوری
بھی تو دیکھو یارو