پیمانۂ حال ہو گئے ہم
پیمانۂ حال ہو گئے ہم
گردش میں مثال ہو گئے ہم
تکمیل کمال ہوتے ہوتے
تمہید زوال ہو گئے ہم
امکان وجود کے سفر پر
نکلے تو محال ہو گئے ہم
آئینۂ کرب لفظ و معنی
فرہنگ ملال ہو گئے ہم
پہلے تو رہے حقیقت افروز
پھر خواب و خیال ہو گئے ہم