پہلا سا وہ جنون محبت نہیں رہا (ردیف .. م)
پہلا سا وہ جنون محبت نہیں رہا
کچھ کچھ سنبھل گئے ہیں تمہاری دعا سے ہم
یوں مطمئن سے آئے ہیں کھا کر جگر پہ چوٹ
جیسے وہاں گئے تھے اسی مدعا سے ہم
آنے دو التفات میں کچھ اور بھی کمی
مانوس ہو رہے ہیں تمہاری جفا سے ہم
خوئے وفا ملی دل درد آشنا ملا
کیا رہ گیا ہے اور جو مانگیں خدا سے ہم
پائے طلب بھی تیز تھا منزل بھی تھی قریب
لیکن نجات پا نہ سکے رہنما سے ہم