نقطۂ نو گریز
ی تک پڑھی ہوئی ساری کتابیں
دیکھی ہوئی تمام دنیا بلکہ دنیائیں
اندر سے باہر کے تمام تجربات
ماضی کا حصہ ہیں
تاریخ بن چکے ہیں
یہاں سے آگے سفر نیا ہے بالکل نیا
کاغذ کورا ہے بالکل کورا
بلکہ تمام کاغذ کورے ہیں بالکل کورے
تحریر منتظر ہے
نقطۂ آغاز سے بلکہ موہوم ہے
ہندسۂ یکم ہے بلکہ صفر ہے
حرف الف ہے
بلکہ اک نیا الف ہے