نوبل انعام جیتنے والے کو بطور انعام کیا کیا ملتا ہے اور اس کی تاریخ کیا ہے؟

کیا آپ یہ جانتے ہیں 2022 میں ہر سال کی طرح تین اکتوبر سے دس اکتوبر کے درمیان مشہور  نوبل پرائز کا اعلان کیا   گیا۔  اچھا جانتے ہیں؟ تو پھر کیا آپ  یہ جاننا چاہتے  ہیں  اس سال نوبل انعام جیتنے والے کو کتنی رقم بطور نوبل پرائز ملی؟ اور کیا ہر سال اتنی ہی رقم ہر جیتنے والے کو دی جاتی ہے؟ وہ کیا اسکیم  تھی جس کے تحت نوبل انعام قائم ہوا اور ایسا قائم ہوا کہ 122 سال بعد بھی مل رہا ہے۔ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔ یہ سب ہم آج کی  تحریر میں قابل اعتبار ذرائع سے پڑھ کر آپ تک پہنچانے جا رہے ہیں۔

نوبل انعام کیسے  شروع ہوا؟

جی تو دوستو،  انیسویں صدی میں ہوا کرتے تھے ایک صاحب الفرڈ نوبل۔ یہ یورپ کے ملک سوئیڈن کے رہنے والے تھے جن کی آج سے ایک سو چھبیس سال پہلے دسمبر 1896 میں وفات ہوگئی تھی۔ ساری عمر ان صاحب نے اسلحہ بارود بنا کر اور بیچ کر دولت اکٹھی کی۔ انہوں نے بم دھماکوں کے لیے استمال ہونے والا ڈائنامائٹ بھی ایجاد کیا۔

 لیکن کہا جاتا ہے کہ آخری عمر میں انہیں انسانیت کے لیے کچھ بہتر کرنے کی خواہش پیدا ہوئی۔ انہوں نے 1895 میں اپنی  تیسری اور آخری وصیت لکھی۔  اس میں انہوں  نے اپنی وراثت میں سے  مخصوص رقم اپنے پیاروں اور نوکروں میں  تقسیم کرنے کے بعد باقی تمام اثاثہ جات  کی رقم کو سکیورٹیز میں انویسٹ  کرنے کا کہا۔ اور کہا کہ اس انویسٹمنٹ سے حاصل ہونے والے سود کو ہر سال  پانچ شعبہ جات میں کارہائے نمایا سرانجام دینے والے افراد میں تقسیم  کر دیا جائے۔ عام  پڑھنے والوں  کو بتاتے چلیں کہ سکیورٹیز کسی بھی ایسے کاروبار کو کہتے ہیں، جس میں انویسٹمنٹ  تو آپ کریں لیکن کوئی دوسرا کاروبار کرے۔ آپ کو  اس انویسٹمنٹ کے عوض ماہ وار ، سالانہ یا کسی بھی خاص عرصے کے بعد مخصوص پروفٹ ملتا رہے۔ عموماً اسکیورٹیز کو کاروباری دنیا میں بانڈ اور شئیرز وغیرہ کی لین دین کے کاروبار کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

 اب موجودہ کاروباری دنیا میں بانڈ لے کر یا قرضہ دے کر سود لینا بھی کاروبار کی ہی ایک قسم گردانی جاتی ہے، تو الفرڈ نوبل نے بڑے آرام سے اپنی سرمایہ کاری کے عوض حاصل ہونے والے سالانہ سود  کو ہی پانچ شعبہ جات میں انسانیت کے بھلے کے لیے کام کرنے والے افراد میں تقسیم کرنے کی وصیت کی۔ اب چونکہ ہر سال الفرڈ کی سرمایہ کاری  پر ملنے والے سود کو ہی صرف نوبل پرائز جیتنے والوں میں تقسیم کیا جاتا ہے، اس لیے ہر سال نوبل پرائز کی رقم دینے کے بعد بھی اصل رقم ختم نہیں ہوتی۔ سود یا انٹرسٹ کا لفظ اپنی وصیت  میں الفرڈ نوبل نے استعمال کیا تھا، پرافٹ یا منافع وغیرہ کا نہیں۔

کتنی رقم سے نوبل انعام کا فنڈ قائم ہوا؟

نوبل پرائز کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق الفرڈ نوبل کی وصیت پر جو رقم حاصل ہوئی وہ اکتیس ملین یا تین کروڑ دس لاکھ سوئیس کراؤن  سے زیادہ تھی۔  آج کل اس کی ویلیو ایک ہزار سات سو چورانوے ملین یا ایک ارب اناسی کروڑ چالیس لاکھ سوئیس  کراؤن بنتی ہے۔ اگر اس رقم کو روپوں میں دیکھا جائے تو یہ رقم پینتیس ارب  انیس کروڑبیاسی لاکھ اسی ہزار پاکستانی روپے ہے۔ کیونکہ ایک سوئیس کراؤن اس وقت 19.62 روپے ہے۔ الفرڈ نوبل کی اس رقم  سے سرمایہ کاری کی گئی اور ایک فنڈ بنایا گیا۔ 1901 میں پہلی بار اس فنڈ سے پانچ شعبہ جات فزکس، کیمسٹری، ادب، امن اور طب میں انعامات دیے گئے۔ ویل ہوم کونریٹ رونجن،  جیکوبس  ایچ وین،  ایمل وان بیرنگ ، سلی پرٹوم  اور کمیٹی آف ریڈکراس کی بانی ہینری ڈونن نے پہلے نوبل پرائز جیتے۔

پہلے پہل تو پانچ شعبہ جات میں نوبل انعام تقسیم کیا جاتا تھا۔ لیکن 1969 میں اکنامکس  کے شعبے کو بھی نوبل پرائز کی فہرست میں داخل کر دیا گیا اور یوں کل تعداد چھے شعبہ جات ہو گئی۔2021 تک نو سو پچتھر افراد کو نوبل پرائز دیا جا چکا ہے۔

بطور نوبل انعام ہر سال ملتا کیا کیا ہے؟

دوستو دھیان سے  پڑھیے گا کہ نوبل پرائز جیتنے والی شخصیت یا تنظیم کو ایک اٹھارہ قراط کا گولڈ میڈل، ڈپلوما یا سرٹفکیٹ اور مخصوص رقم ملتی ہے۔  2022 میں جن کے نوبل پرائز جیتنے کا تین اکتوبر سے دس اکتوبر کے درمیان اعلان ہوا، ان کو یہ سب چیزیں دس دسمبر کو ایک تقریب میں دی جائیں گی۔ نوبل پرائز کی رقم کو زیادہ سے زیادہ تین افراد یا تنظیموں کے درمیان تقسیم کیا جاسکتا ہے۔ 2022 میں ایک نوبل پرائز  کی رقم دس ملین یا ایک کروڑ سوئیس کراؤن طے پائی ہے۔ اگر امن کے شعبے میں تین افراد  نے نوبل پرائز جیتا ہے تو اس رقم کو تینوں کے درمیان برابری سے تقسیم کر دیا جائے گا۔ یہ رقم نو لاکھ ڈالر  سے زیادہ بنتی ہے۔ اگر روپوں میں دیکھا جائے تو لگ بھگ انیس بیس کروڑ بنتی ہے۔ 

رواں برس 2022 میں نوبل انعام کس کس نے جیتا؟

نوبل برائے طب یا جسمانی فعلیات کا انعام کس نے حاصل کیا؟

نوبل انعام برائے طب کی بارے جاننے کے لیے یہاں کلک کیجیے

فزکس کا نوبل انعام کوانٹم سائنسدانوں کو ملا۔۔

نوبل برائے فزکس تفصیل جاننے کے لیے یہاں کلک کیجیے

ادب کا نوبل انعام ایک فرانسیسی مصنفہ کو دیا گیا

نوبل انعام برائے تفصیل جاننے کے لیے یہاں کلک کیجیے

متعلقہ عنوانات