نظم

شہری ہیں ہم وطن ہے ہندوستاں ہمارا
ہے یہ زمین ہماری یہ آسماں ہمارا
ویدانت بھی ہمارا قرآن بھی ہمارا
اللہ بھی ہمارا بھگوان بھی ہمارا
دیوالی اور دسہرا عید الاضحیٰ محرم
دنڈی کی یہ سواری اور یہ نشاں ہمارا
یہ پوجا پاٹھ اپنا روزہ نماز اپنی
اظہار عقیدت کا ہے یہ نشاں ہمارا
اوتار اور پیمبر ہیں پاسباں ہمارے
سجدے میں سرنگوں ہے ہندوستاں ہمارا