نئے سوالوں کی بات کیجے یاسمین حمید 07 ستمبر 2020 شیئر کریں گئی رتوں کی کہانیاں ہیں نشانیاں ہیں وہی کھنڈر ہے وہی تماشائے عہد رفتہ یہ خم نیا ہے علم نیا ہے نئے سوالوں کی بات کیجے جواب دیجے کہ آنے والے سمے کا آئینہ آپ کو بھی اسی طرح منعکس کرے گا