مسٹر چیونگم

ان سے ملیے
یہ ہیں مسٹر چیونگم
منہ میں اپنے رکھ لو ان کو
دانتوں سے پھر کچلو ان کو
چکھ لو پر نہ نگلو ان کو
چکھنے سے نہ ہوں گے کم
یہ ہیں مسٹر چیونگم


بچے بڑے ان کے دیوانے
چلے ہیں سارے ان کو کھانے
جان کے بنتے یہ ان جانے
ان کو کوئی نہیں ہے غم
یہ ہیں مسٹر چیونگم


لال ہرے اور پیلے ہیں
کپڑے بھی بھڑکیلے ہیں
نٹ کھٹ چھیل چھبیلے ہیں
مزہ ہے ان کا یا سرگم
یہ ہیں مسٹر چیونگم