بھنڈی بولی ٹِنڈے سے
بھنڈی بولی ٹنڈے سے
اکڑ رہے ہو ٹھنڈے سے
آئے کہاں سے ہو بابو
ٹنڈا بولا
''میں آیا جی بھٹنڈے سے''
بھنڈی نے پھر منہ کھولا
کب سے ہو اس منڈی میں
بولا
''پچھلے سنڈے سے''
دوستی بھی ہے کسی سے کی
''بس مرغی کے انڈے سے
''ڈرتے بھی ہو کسی سے تم''
''جی بائی جی! ڈنڈے سے''