مثالی دنیا میں جی رہا ہوں
مثالی دنیا میں جی رہا ہوں
خیالی دنیا میں جی رہا ہوں
تمام چہروں پہ تیرگی ہے
میں کالی دنیا میں جی رہا ہوں
زبان شعلے اگل رہی ہے
جلالی دنیا میں جی رہا ہوں
تمام منظر بدل چکے ہیں
میں خالی دنیا میں جی رہا ہوں
میں اپنے خوابوں کے گل سجائے
نرالی دنیا میں جی رہا ہوں
ہر ایک کاسہ بدست منظر
سوالی دنیا میں جی رہا ہوں