مینوپاز شہناز نبی 07 ستمبر 2020 شیئر کریں ابل ابل کر دودھ کے سارے تال تلیاں سوکھ گئے ہمک ہمک کر کندن سی لوری کے بول بھی روٹھ گئے پینگیں لیتے لیتے خالی بانہیں تھک کر جھول گئیں کجلوٹی میں سارا کاجل جانے کب کا پگھل گیا کس میلے میں ڈھونڈوں اس کو ملا نہیں اور بچھڑ گیا