مہندی عروج زہرا زیدی 07 ستمبر 2020 شیئر کریں میں اس کے نام کی مہندی سجا کر اپنے ہاتھوں پر انہیں تا دیر تکتی ہوں کہ جتنا پیار وہ کرتا ہے رنگ اتنا ہی گہرا ہو مگر یہ دیکھ کر حیران ہوتی ہوں نہ جانے کیوں مرے ہاتھوں پہ ہر مہندی کا رنگ کچا ہی آتا ہے