میں نے سانسوں سے گفتگو کی ہے
میں نے سانسوں سے گفتگو کی ہے
ساتھ چلنے کی آرزو کی ہے
گم شدہ وقت کے مسافر کو
پھر سے پانے کی جستجو کی ہے
زنگ خوردہ حیات کا کیا ذکر
بات لمحوں کی آبرو کی ہے
خود میں خود کو تلاش کرنے کی
میں نے کوشش چہار سو کی ہے