میں چاہتا ہوں کہ جذبوں کی ترجمانی ہو
میں چاہتا ہوں کہ جذبوں کی ترجمانی ہو
میں چاہتا ہوں کہ اظہار منہ زبانی ہو
میں چاہتا ہوں کہ ہر شے ہو دستیاب مجھے
میں چاہتا ہوں کہ دامن میں رائیگانی ہو
میں چاہتا ہوں ترے ساتھ زندگی گزرے
میں چاہتا ہوں کوئی اور بھی کہانی ہو
میں چاہتا ہوں بچھڑنے کا ڈر رہے ہم میں
میں چاہتا ہوں محبت میں بد گمانی ہو
میں چاہتا ہوں جدائی کا نام بھی نہ رہے
میں چاہتا ہوں کسی آنکھ میں نہ پانی ہو