کتے کی قضائے حاجت
نواب آصف الدولہ ایک روز انشاءؔ کے ساتھ ہاتھی پر سوار لکھنؤ کے کسی محلے سے گزررہے تھے۔ راستے میں دیکھا کہ ایک کتا ایک قبر پر پیشاب کررہا ہے ۔ نواب صاحب نے انشاءؔ پر پھبتی کسی اور کہا ’’انشاء کسی سنی کی قبر معلوم ہوتی ہے ۔‘‘
انشاءؔ نے کہا :’’حضور سچ فرما رہے ہیں ، مگر پیشاب کرنے والا شیعہ معلوم ہوتا ہے ۔‘‘ اس پر نواب صاحب بے ساختہ ہنس پڑے۔