کسی کے ہاتھ پر تحریر ہونا
کسی کے ہاتھ پر تحریر ہونا
مرا بھی صاحب تقدیر ہونا
فقط اک خواب ہو کر رہ گیا ہے
ادھورے خواب کی تعبیر ہونا
نکلنا روح کی گہرائی سے اور
دعا کا حامل تاثیر ہونا
یہ ہونا تو ہے لیکن کب یہ ہوگا
قبائے زر کا لیر و لیر ہونا
حصار ضبط سے باہر تھا وہ اشک
جسے تھا درد کی تفسیر ہونا
شفیقؔ آخر ہے اس پارہ صفت کو
کسی کے سامنے تصویر ہونا