کس نے دیا ہے کس کا سات

کس نے دیا ہے کس کا سات
جانے بھی دو چھوڑو ہات


میں نے دن میں بھی دیکھی
دیواروں پر چسپاں رات


بھیگ گیا میں ڈوب گیا
اک آنسو ایسی برسات


دیکھو اس سے مت کرنا
کوئی ایسی ویسی بات


اب کیوں اس کا نام لیا
لو اب جاگو ساری رات


دنیا سے جھگڑا کیا تھا
دنیا سے بھی کھائی مات


کمرہ ہے اندر سے بند
کمرے میں لیٹی ہے رات