کس نے اپنا دل جلایا رات کی دہلیز پر
کس نے اپنا دل جلایا رات کی دہلیز پر
کون ہے نغمہ سرا صدمات کی دہلیز پر
اے خدا آسودگی کا ایک لمحہ میرے نام
عمر گزری ہے مری خدشات کی دہلیز پر
عمر بھر اس دھوپ میں بے سائباں میں بھی رہی
منتظر وہ بھی رہا حالات کی دہلیز پر
کون زیور چاہتوں کے اور ٹوٹی چوڑیاں
رکھ گیا ہے ایک بچھڑی رات کی دہلیز پر