کھا جائے گا یہ جان کو آزار دیکھنا پریم کمار نظر 07 ستمبر 2020 شیئر کریں کھا جائے گا یہ جان کو آزار دیکھنا پہروں کسی کو صورت دیوار دیکھنا آہٹ سی ایک پانا در جاں کے آس پاس سایہ سا اک فصیل کے اس پار دیکھنا میرے لباس میں کبھی پھر کر گلی گلی میری نظر سے شہر کا کردار دیکھنا