کراچی کی لڑکی
میں کراچی کی رہنے والی ہوں
اک سمندر یہاں پے بہتا ہے
اس سمندر کی میں بھی ماہی ہوں
عشق کی راہ کی میں راہی ہوں
میری منزل ہے اس کی خاموشی
میری آواز وہ سمجھتا ہے
اس کی موجوں سے آشنا ہوں میں
اس کی لہریں بھی جانتی ہیں مجھے
میں یہاں روز شام آتی ہوں
اپنے غم کا بیان کرنے کو
یہ مرا حال دل بھی سنتا ہے
اور مجھے اپنی بھی سناتا ہے
ہم یہاں پہروں بات کرتے ہیں
شکوہ کائنات کرتے ہیں