کڑوا سچ

بس اک میں ہوں
بس اک تم ہو
دور خلا میں سناٹا ہے
دل میں خاموشی کا دریا
بہتا ہے بہتا رہتا ہے
جس کے کنارے بیٹھے ہوئے ہم
سوچا کرتے ہیں باتوں کو
ان باتوں کو
جن کا کچھ مفہوم نہیں ہے
موسم کیا ہے
بادل کیا ہے
سب کچھ اپنے دل جیسا ہے
خالی خالی
ویراں ویراں
تم اور میں
ہم کچھ بھی نہیں ہیں
بس اک سچ ہے
کڑوا سچ ہے
جو لمحے گنتا رہتا ہے