کاسنی

کاسنی دوپٹے کے
ان سنہرے پھولوں پر
تم نے ہاتھ کیا رکھا
اس کے بعد دنیا نے
جب بھی مڑ کے دیکھا تو
اس نگر کی وہ لڑکی
روشنی لپیٹے بس
چاندنی نظر آئی
کاسنی نظر آئی