جب ہم مٹھی کھولیں گے
جب ہم مٹھی کھولیں گے
نئی کہانی کھولیں گے
زخم کی عزت کرتے ہیں
دیر سے پٹی کھولیں گے
چہرہ پڑھنے والے چور
گٹھری تھوڑی کھولیں گے
دل کا وہم نکالیں گے
گلے کی ڈوری کھولیں گے
وہ خود تھوڑی آئے گا
نوکر کنڈی کھولیں گے
زور سے گانٹھ لگائی تھی
دانت سے رسی کھولیں گے