جانے کیا ہے خورشید رضوی 07 ستمبر 2020 شیئر کریں جانے کیا ہے موت، کیا ہے زندگی چلتے چلتے کیسے تھم جاتی ہیں تصویریں تمام خاک ہو جاتی ہے پھر سے مشت خاک گاہے گاہے سنگ ہو جاتے ہیں چہروں کے نقوش اپنے اپنے زاویے پر منجمد دم بخود رہتے ہیں محو انتظار