جاگتے سوتے ہوئے لکھتے ہیں

جاگتے سوتے ہوئے لکھتے ہیں
شعر ہم روتے ہوئے لکھتے ہیں


جب بھی لکھتے ہیں مکمل خود کو
کہیں کم ہوتے ہوئے لکھتے ہیں


صبح سے شام تلک بھاگتے ہیں
زندگی ڈھوتے ہوئے لکھتے ہیں


کبھی اڑتے ہیں ستاروں کی طرف
ان میں گم ہوتے ہوئے لکھتے ہیں


خود بخود سونا اگلتی ہے زمین
ہم تو دکھ بوتے ہوئے لکھتے ہیں