اس طرف سے ذرا گزر جاؤ

اس طرف سے ذرا گزر جاؤ
خشک پتوں میں رنگ بھر جاؤ


جی اٹھیں جاں بہ لب یہ دیواریں
آؤ یہ معجزہ بھی کر جاؤ


روح تک تازگی سی پھیلا دو
بن کے خوشبو ذرا بکھر جاؤ


یہ ہنر بھی تو تم کو آتا ہے
پھر سے وعدہ کرو مکر جاؤ