ہو بہ ہو آپ ہی کی مورت ہے اکبر حمیدی 07 ستمبر 2020 شیئر کریں ہو بہ ہو آپ ہی کی مورت ہے زندگی کتنی خوبصورت ہے جس طرح پھول کی گلستاں کو زندگی کو مری ضرورت ہے خاص مہماں ہیں آدم و حوا اک نئی دنیا کی مہورت ہے کہتی ہے کچھ زباں سے کہہ اکبرؔ اس طرح کاہے مجھ کو گھورت ہے