ہوا کا رخ جو بدل گیا ہے

وہ جس ہوا نے چھوا تھا اس کو
اسی میں میں نے بھی سانس لی تھی
وہ زندگی تھی
وہ شاعری تھی
ہوا کا رخ جو بدل گیا ہے
تو یہ ہوا ہے
نہ زندگی ہے
نہ شاعری ہے