ہمارے گھر کا عجیب و غریب منظر ہے

ہمارے گھر کا عجیب و غریب منظر ہے
کہیں تو آگ لگی ہے کہیں سمندر ہے


وہ فاصلے ہیں کہ مٹتے نہیں کسی صورت
سفر کا بھوت شب و روز میرے سر پر ہے


وہ ایک لفظ جو عنوان گفتگو بنتا
وہ ایک لفظ مری دسترس سے باہر ہے


کسی کی آہٹیں دل کو ہلائے دیتی ہیں
ضرور کوئی میرے جسم و جاں کے اندر ہے