ہم سے قائم جنون الفت ہے (ردیف .. م)

ہم سے قائم جنون الفت ہے
یعنی سرگشتۂ وفا ہیں ہم


ایک عالم کے دل میں بستے ہیں
یعنی اک دل نشیں ادا ہیں ہم


عشق سے ہے فروغ رنگ جہاں
ابتدا ہم ہیں انتہا ہیں ہم