ہم دور جاہلیت کے شاعر
ہر نظم
دنیا کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہے
ہر پیدا ہونے والی بچی کی طرح
مگر ہم اپنی زندگی دور جاہلیت میں جی رہے ہیں
جو سمجھ نہیں آتیں
ان نظموں کو زندہ درگور کر دیتے ہیں
اور ہمیں وہ پیغمبر بھی نہیں ملتا
کہ جس کے سامنے اپنے گناہ کا اعتراف کریں
اور اس کی داڑھی بھگو دیں
کل ایک نظم ہوئی
لیکن پوسٹ کرتے ہی ہٹا لی میں نے
جانے کیوں