ہلا گلا

منو چنو فری زری
بڑھے جاؤ پڑھے جاؤ
کھیلے جاؤ کھائے جاؤ
ڈال ہو کہ پات ہو
صبح ہو کہ رات ہو
زندگی کی بات ہو
کھیلے جاؤ کھائے جاؤ
لپ شپ لپ شپ
ہو ہا ہو
کھیلے جاؤ کھائے جاؤ
ہلا گلا لائے جاؤ
منو چنو فری زری
بڑھے جاؤ پڑھے جاؤ
روم شام چین
ایک دو تین
ک سین شین
سب سبق سنائے جاؤ
کھیلے جاؤ کھائے جاؤ
لپ شپ لپ شپ
ہو ہا ہو
ہلا گلا لائے جاؤ
منو چنو فری زری
بڑھے جاؤ پڑھے جاؤ
شوخ گیت گائے جاؤ
چھن چھن چھن
بنسری بجائے جاؤ
چھم چھم چھم
میم مسکرائے جاؤ
جیم جگمگائے جاؤ
چھن چھن چھن
چھم چھم چھم
دھم دھم دھم
لپ شپ لپ شپ
ہو ہا ہو
کھیلے جاؤ کھائے جاؤ
ہلا گلا لائے جاؤ