گرد راہ عادل حیات 07 ستمبر 2020 شیئر کریں پھر مرے احساس نے مجھ کو اڑا کر ساتھ اپنے یہ کہاں پر لا کے چھوڑا اجنبی اس شہر میں لگتا ہے جیسے سیکڑوں افراد میرے ہم نوا و ہم قدم ہو کر پرائے شہر میں میری طرح ہی راستے کی گرد بن کر اڑ رہے ہیں