گنجا سر اور شیطان کی دھولیں

ایک دن سید انشاء نواب آصف الدولہ صاحب کے ساتھ بیٹھے کھانا کھارہے تھے ۔ گرمی سے گھبرا کردستار سر سے اتار کر رکھ دی تھی ۔ منڈا ہوا سر دیکھ کر نواب صاحب کی طبیعت میں چہل آئی ،ہاتھ بڑھا کر پیچھے سے ایک دھول ماری ۔ انشاءؔ نے جلدی سے ٹوپی پہن لی اور کہنے لگے ’’سبحان اللہ بچپن میں بزرگوں سے سناکرتے تھے ، وہ بات سچ ہے کہ ننگے سر کھانا کھاتے ہیں تو شیطان دھولیں مارتا ہے ‘‘۔