فسون ساز طلسم شام تمہارے نام
فسون ساز طلسم شام تمہارے نام
وفور شوق خمار جام تمہارے نام
زمین دل جو ہوئی تمام تمہارے نام
یہ حرف لفظ نوا کلام تمہارے نام
ہیں جتنے رنگ تمام رنگ تمہارے ہیں
رہے سدا یہ دھنک نظام تمہارے نام
بہت سے نام ہیں حسن کے مگر اصل میں
ازل سے حسن کے سارے نام تمہارے نام
بلاؤں کی تو بس ابتدا ہیں قیامتیں
بلاؤں کا مگر اختتام تمہارے نام