ایک مخصوص دائرہ رکھنا

ایک مخصوص دائرہ رکھنا
قربتوں میں بھی فاصلہ رکھنا


دوست تو دوست دشمنوں سے بھی
ملنے جلنے کا سلسلہ رکھنا


سخت سے سخت مشکلوں میں بھی
آگے بڑھنے کا حوصلہ رکھنا


عکس چہرہ دکھائی دیتا ہے
اپنے ہاتھوں میں آئینہ رکھنا


رنج ہو یا خوشی کا موقع ہو
بات میں بات کا مزہ رکھنا


اب تو عادت سی ہو گئی سیفیؔ
پیش در پیش مرحلہ رکھنا