ایک حزنیہ

لفظوں سے معنوں کا رشتہ
پہلے شاید کچھ ہوتا تھا
جب ہم تتلایا کرتے تھے
اور اپنی کچی سی زباں میں
دل سے دل تک جا سکتے تھے
لیکن اب لفظوں سے معانی اپنا رشتہ پوچھ رہے ہیں
اب ہم کو قدرت ہے زباں پر
تتلانا ہم بھول چکے ہیں