ایک ہی راہ کو عمر بھر دیکھنا

ایک ہی راہ کو عمر بھر دیکھنا
کوئی آئے نہ آئے مگر دیکھنا


تم ہمیں دیکھ کر کھو گئیں سوچ میں
اب دوبارہ ہمیں سوچ کر دیکھنا


تیرا پلکیں جھکانا ہمیں دیکھ کر
پھر ادھر دیکھنا پھر ادھر دیکھنا


عشق میں ٹوٹنے کا الگ لطف ہے
تم کبھی عشق میں ٹوٹ کر دیکھنا


ہاتھ سے اک دعا گر کے کرچی ہوئی
اب مری بد دعا کا اثر دیکھنا