دودھیا نغمہ
ہیا ہیا ہیو ہیو
ہنستے گاتے ہوئے جیو
پیارے بچو سوپ پیو
ثمرہ بیٹی دودھ پیو
تن پر بوٹی چڑھ جاتی ہے
سر پر چوٹی بڑھ جاتی ہے
اچھی لڑکی پڑھ جاتی ہے
ثمرہ بیٹی دودھ پیو
جگ میں نام کمانا ہو تو
اول نمبر آنا ہو تو
دنیا پر چھا جانا ہو تو
ثمرہ بیٹی دودھ پیو
دودھ پیو دنیا جانے گی
پبلک تم کو پہچانے گی
گڑیا بھی کہنا مانے گی
ثمرہ بیٹی دودھ پیو