دل تھا ،دولہا دنیا دلہن

دل تھا ،دولہا دنیا دلہن
پہلی ہی رتیا ہو گئی ان بن


میں مرلی دھر ،میں من موہن
تو ہے رادھا، تو ہے پدمن


میں ہوں سادھو، تو ہے آسن
میں ہوں سپیرا، تو ہے ناگن


من ہے جھیلم تن سندرون
تو کشمیرن، تو بنگالن


میرا تیرا کیسا بندھن
میں ٹوٹا دل، تو ہے دھڑکن


تجھ سے چپکوں تجھ سے لپٹوں
میں ہوں ناگ اور تو ہے چندن


چندا جیسا مکھڑا تیرا
ندیا ندیا تیرا جوبن


تجھ کو دیکھوں، خود کو دیکھوں
تو ہے جیسے کوئی درپن