دل کی نیا دو نینوں کے موہ میں ڈوبی جائے

دل کی نیا دو نینوں کے موہ میں ڈوبی جائے
ڈگ مگ ڈولے ہائے رے نیا ڈگ مگ ڈولے ہائے


کالے کالے میگھا برسیں کل دھرتی مسکائے
سوندھی ماٹی کی خوشبو سے سارا جگ بھر جائے


تن بھی بھیگے من بھی بھیگے ساون رس برسائے
شیتل شیتل جل برہن کے من میں آگ لگائے


یہ موسم پاگل پرویا من مدرا چھلکائے
بن چٹھی بن پاتی کے ہی کاش سجن آ جائے


گوری سن کے نام سجن کا ہولے سے شرمائے
جیسے گگن پہ صبح سویرے پہلی کرن لہرائے


خوشبو کا وہ جھونکا بن کے صحن‌ چمن مہکائے
مے خانے میں بن کے نشہ وہ ہر دل پہ چھا جائے